بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
مسلمانوں کے نام ووٹر فہرستوں سے خارج کر کے غیر ملکی قرار دینے، ملک بدر کرنے کہ واضح ثبوت ملے ہیں،رپورٹ
بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور شہریت سے متعلق قوانین کے اثرات پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں شہریت اور ووٹر فہرستوں سے متعلق اقدامات کے باعث مسلمانوں کے نام فہرستوں سے خارج کرنے، انہیں غیر ملکی قرار دینے اور ملک بدر کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق، عبادت گاہوں اور سماجی تحفظ سے متعلق معاملات پر تشویش پائی جاتی ہے جبکہ متاثرہ طبقات کو قانونی اور انتظامی سطح پر درپیش دشواریوں کا ذکر بھی تفصیل سے کیا گیا ہے۔


