میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پہاڑی دہشتگردوں‌سے سیاسی دہشتگرد زیادہ خطرناک ہیں،سراج الحق

پہاڑی دہشتگردوں‌سے سیاسی دہشتگرد زیادہ خطرناک ہیں،سراج الحق

منتظم
منگل, ۲ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

ناروے (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات میں سب جماعتیں کرپشن کے خاتمہ کے یک نکاتی ایجنڈے پر لڑیں۔ لوٹی دولت کی واپسی تک کسی لٹیرے کو بھاگنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ قومی دولت لوٹنے والے کعبہ کے غلاف میں بھی جا چھپیں ، انہیں پکڑ کر لائیں گے اور قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے جاری ہے، اس تحریک نے عوام کے اندر ایک شعور بیدار کیاہے اور اب ملک کا بچہ بچہ لٹیروں کے احتساب کا مطالبہ کر رہاہے۔ احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک مال مسروقہ برآمد کروا کے قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا جاتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کم از کم مشرف ، زرداری اور نوازشریف کے دور حکومت کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ نئے این آر او کو کوئی قبول نہیں کرے گا اور عوام کی طرف سے ایسی کسی بھی سازش کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اوسلو ناروے کے اسلامک کلچرل سینٹر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر بھی موجود تھے۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ تمام مسائل کی جڑ کرپشن ہے اور جب تک کرپشن کے ناسور کی جڑ کاٹ نہیں دی جاتی ، ملک میں ایک کے بعد ایک بحران سر اٹھاتا رہے گا۔ ملک میں ہونے والی دہشتگردی نے کرپشن کی کوکھ سے جنم لیاہے اور کرپشن کی گود میں پلی بڑھی، انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ کے سامنے دو سو ارب ڈالرز کی بیرورنی بنکوں میں منتقلی کا اعتراف کیا مگر قابل اعتماد ذرائع نے یہ دولت پانچ سو ارب ڈالز سے زائد بتائی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ غاروں اور پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے مسلح دہشتگردوں سے اقتدار کے ایوانوں پر قابض معاشی و سیاسی دہشتگرد زیادہ خطرناک ہیں۔ ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ کھڑا کرنے اور ملک کے ہر بچے بوڑھے کو ایک لاکھ تیس ہزارروپے کا مقروض کرکے ان کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنادی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں