ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
جوناتھن نامی کچھوے کی طویل العمری، جینیاتی پہلوں پر سائنسی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
ایک سو چورانوے سالہ کچھوے جوناتھن کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے جو بڑھاپے اور عمر رسیدگی کے عوامل کو سمجھنے میں مددگار سمجھی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتہائی طویل عمر پانے والے اس کچھوے کے حیاتیاتی اور جینیاتی پہلوں کا مطالعہ ماہرین کو یہ جاننے میں معاونت فراہم کر سکتا ہے کہ خلیات اور جسم طویل عرصے تک کس طرح فعال رہتے ہیں۔ محققین نے کہا کہ طویل العمری سے جڑے عوامل کی تحقیق مستقبل میں عمر رسیدگی سے متعلق سائنسی فہم کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔


