میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدورایک ہزار167 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 14 مریض انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعدادمیں تیزی سیاضافہ ہونیلگا، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 14 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6ہزار849 ہوگئی۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 27ہزار984 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں ایک ہزار167افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد13ہزار965 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 36ہزار260 ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 430 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میںصحت یاب افرادکی تعداد 3لاکھ15ہزار 446 ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار774، ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 894، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار749 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار977 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار 330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو اسپتالوں میں طبی سہولتیں بڑھانے کی ہدایت کی تھیں اور کورونا بڑھنے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کا عندیہ دیا تھا۔این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں