میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کو شکست،آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

بھارت کو شکست،آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے جو اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا اور صرف 47 رنز پر تین کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے تاہم ٹریوس ہیڈ اور مارنوس لبوشین ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو میچ میں واپس لے آئے۔ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی جبکہ مارنوس لبوشین نے نصف سنچری بنائی۔آسٹریلیا کی اننگز کی شروعات ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے کی۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 16 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر صرف 7 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔41 رنز کے مجموعی اسکور پر کینگروز کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ 47 کے مجموعی اسکور پر اسٹیون اسمتھ بھی 4 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بناسکی اور اس کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز رنز کے ڈھیر لگانے کی روایت کو برقرار نہ رکھ سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں