میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائداثاثے،سیدناصرشاہ ،میرعابدسندرانی نیب ریڈارپرآگئے

آمدن سے زائداثاثے،سیدناصرشاہ ،میرعابدسندرانی نیب ریڈارپرآگئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:علی کیریو)نیب کو وزیر اطلاعات سید ناصرشاہ،ایم پی اے میر عابد سندرانی کے خلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے کی شکایت موصول ہوگئی ،انکوائری کیلئے نیب ہیڈکوارٹر سے اجازت لے لی گئی، جبکہ سندھ اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق سیکریٹری ہادی بخش برڑو کے خلاف انکوائری تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کو وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ ، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار غلام عابد سندرانی اور دیگر پی پی رہنمائوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت موصول ہوئی ہے ، شکایات پرنیب ہیڈکوارٹر سے انکوائری کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت سال 2001 کی ہے جب وہ سکھر کے ضلع ناظم تھے۔ دوسری جانب کراچی ریجنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انکوائریز، تحقیقات سمیت کرپشن کیسز پر غور کیا گیا، اجلاس میں 5 کیسز کے ریفرنس دائر کرنے اور ایک انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی،6 کیسزمیں ایک ارب 40 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔ کراچی میں گلشن دوزن ہائوسنگ اسکیم کے نام پر 251 شہریوں سے 30 کروڑ روپے لوٹنے پر ایم ایس کریم ہائوسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ، اسکیم 33 میں ایم ایس کریم ہائوسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے گلشن الاہی رہائشی منصوبہ شروع کرکے 590 شہریوں کو چونا لگا کر 90کروڑ روپے بٹورے گئے، کیس میںحاجی آدم جوکھیو ، لال محمد اور دیگر کے نام شہریوں کو لوٹنے والوں کے طور پر شامل ہیں۔اجلاس میں کراچی کے ضلع غربی کی دیھ گوندل میں لینڈ یوٹلائیزیشن کے افسرانن کی طرف سے 400 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے کیس پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ریفرنس دائر کرنے کیلئے کیس نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کو بھیجا جائے گا۔ زمین کی غیر قانونی طور پر ریگیولائیزیشن کے باعث سرکار ی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اجلاس میں خالد سولنگی اور دیگر دھوکا دینے والے لوگوں کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ گیا گیا۔ سیلز ٹیکس غیرقانونی طور واپس لینے پر نعمان علی بھٹی اور محمد شفیق کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کراچی کے اجلاس میں سندھ اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں اور آئوٹ آف ٹرن پروموشن کی انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، انکوائری میں سابق سیکریٹری ہادی بخش برڑو اور دیگر پر غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کے اجلاس میں سی آئی ٹیز کی طرف سے کیسز کی تحقیقات مکمل کرنے پر کارکردگی کو سراہا گیا۔ ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے کہا کہ لوٹا ہوا پیسہ اور سرکاری زمین واپس لی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں