میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی اتنا اہم تو بلاول یہاں سے الیکشن کیوں نہیں لڑرہے؟حافظ نعیم کا سوال

کراچی اتنا اہم تو بلاول یہاں سے الیکشن کیوں نہیں لڑرہے؟حافظ نعیم کا سوال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی نے بلاول بھٹوزرداری کے کراچی سے الیکشن نہ لڑنے پرسوال اٹھادیا۔۔حافظ نعیم الرحمان کاکہناہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کراچی کواہمیت دیتے ہیں تووہ یہاں سے الیکشن کیوں نہیں لڑرہے کراچی کے ضلع غربی کے قومی اسمبلی کے حلقے این ایدوسوچھیلسے امیدوار امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام نشستوں پر اہل امیدوار کھڑے کیے ہیں، عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی اعتماد کریں گے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ این اے دوسوچھیالیس سے اسکروٹنی مکمل ہو گئی، کراچی کی تمام نشستوں پر پڑھے لکھے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہر کے نوجوانوں کے لیے فری آئی ٹی پروگرام چلائیں گے، شہباز شریف بتائیں کہ کے فور منصوبے پر کیا ہوا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کو سہولت فراہم کی، ہمارے نمائندگی کم کی گئی ہے، لوگ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ترازو پر ووٹ دیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی اور سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا، کراچی میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ایک سوچالیس افراد مارے گئے ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ حکومت کو کے الیکٹرک کو لگام دینا ہو گی، صرف جماعتِ اسلامی نے نیپرا میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی ایکسٹینشن کے خلاف بات کی۔حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف اور صرف وراثت پر چل رہی ہے، جماعتِ اسلامی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں