میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادمیں پی ٹی آئی آفس پر پولیس دھاوا،امیدوار قومی اسمبلی کارکنوں سمیت گرفتار

حیدرآبادمیں پی ٹی آئی آفس پر پولیس دھاوا،امیدوار قومی اسمبلی کارکنوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پولیس کی بھاری نفری کا تحریک انصاف کے دفتر پر دھاوا، لطیف آباد میں کارروائی کے دوران امیدوار قومی اسمبلی سمیت متعدد کارکنان گرفتار، ایس ایس پی آفس کے سامنے لاٹھی چارج۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کے لطیف آباد دفتر پر دھاوا بول دیا ، پولیس نے این اے 219 کے امیدار ڈاکٹر مستنصر باللہ سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا ، کارروائی کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کردی، ملنے والی معلومات کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر 2 میں واقع پی ٹی آئی کا دفتر انصاف ہاؤس سے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی نکالی جارہی تھی تو پولیس وہاں پہنچ گئی اور پولیس نے این اے 219 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر مستنصر باللہ سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا جس پر کارکنان نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر احتجاج کیا ، پی ٹی آئی قائد کی حمایت میں نعرے بازی کی ، تاہم ایس ایچ او کینٹ نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کردیا ، پولیس کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ریلی کی پیشگی اجازت نہیں لی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کے واضح طورپر احکامات ہیں کوئی بھی امیدوار پیشگی اجازت کے ریلی نہیں نکال سکتا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں