میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی

سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی اور کہا ہے کہ میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے ۔ایکسپریس کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینیل کیلے موریسن نے کہا کہ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے حالیہ عرصے میں مسلسل پاکستان آتا رہا ہوں، میں نے کرکٹ کے لیے پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔انہوں ںے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز اور اعزازی طور پر شہریت دینے کا حکومت کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے لیکن میری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں