میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کی ملک بھر میں الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ ریلیاں

تحریک انصاف کی ملک بھر میں الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ ریلیاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیاں نکالی گئیں۔شمالی لاہور سے پی ٹی اآئی رہنما و سربراہ انصاف فورس میاں عباد فاروق کی قیاد میں”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ”بڑی ریلی ” نکالی گئی، ریلی میں پرجوش نوجوان کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کارکن موٹرسائیکل،کاراور بھگیوں،گھوڑوں پر سوار ہوکر ریلی میں شرکت کی ریلی میں گھوڑوں کا رقص بھی کرایا گیا۔ ریلی جی ٹی روڈ لاہور باغبانپورہ سے درواغہ والا تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں عباد فاروق نے کہا کہ شمالی لاہور کے نوجوانوں نے پی ڈی ایم کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، چور حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے، غریب عوام کرپٹ حکومت سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں۔حلقہ پی پی 158سے میاں اکرم عثمان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی جیل روڑ پی ٹی آئی آفس سے شروع ہوکر ظفر علی روڈ،مال روڈ،زمان پارک،ڈیوس روڈ،شملہ پہاڑی،کوئین میری کالج،علامہ اقبال روڈ،دھرمپورہ،صدر گول چکر،جوڑے پْل،دھرمپورہ چوک،کنال،ظہور الہی روڈ سے ہوتی ہوئی مین مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوگی۔ گجرات میں ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی پی ٹی ا?ئی ضلعی سیکرٹریٹ سے نکالی گئی، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے مہنگائی کے پیش نظر گلے میں روٹیاں ڈال کر شدید احتجاج کرتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔پاکپتن ریلی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما راو عمر ہاشم خان کر رہے ہیں۔ریلی کے شرکائ￿ سے خطاب کرتے ہوئے راؤ عمر ہاشم خان نے کہا کہ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاروباری عدم استحکام کا واحد حل الکشن قرار دے دیا ہے، پاکپتن۔کے عوام نے پارٹی پرچم تھام کر فوری جرنل الکشن کا مطالبہ کر دیا ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی، حکمران ٹولے نے اقدار میں آ کر اپنے کرپشن کے مقدمات کے خا تمہ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق کی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز کاٹن فیکٹری سے کیا گیا جو شہباز چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں مقامی عہدیداروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں