میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا شریف خاند ان کے کرپشن کیسز ختم ہونے کے خلاف کا عدالت جانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا شریف خاند ان کے کرپشن کیسز ختم ہونے کے خلاف کا عدالت جانے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر کی کرپشن کیسز میں بریت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان کی مختلف مقدمات میں ضمانت و بریت خلاف تحریک انصاف نے آرٹیکل 184 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ نے ایک سوموٹو نوٹس لیا ہوا ہے اس میں ہم فریق بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز کے کرپشن کیسز سپریم کورٹ میں کھولے جائیں، جس طرح ان کی اپیلیں فائل ہوئیں اور ان پر فیصلے ہوئے سپریم کورٹ ان پر نظرثانی کرے، شریف خاندان نے پاکستان پر اتنے بڑے ڈاکے ڈالے ہیں اس طرح سے اگر وہ سارا پیسہ لے کر برطانیہ چلے جائیں گے تو یہاں کے 20 کروڑ عوام کی جو حق تلفی ہوئی اس کا مداوا کون کرے گا؟انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح عمران خان کی نااہلی کے کیسز تیزی سے سنے جارہے ہیں اسی طرح ان کے خلاف درخواست کو بھی تیزی کے ساتھ سنا جائے، اصل رقم یہ ہے کہ شریف فیملی ملک سے باہر لے گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں