میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکس سلطان آباد کی گلیوں میں سرعام گٹکا ماوا کی فروخت

ڈاکس سلطان آباد کی گلیوں میں سرعام گٹکا ماوا کی فروخت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈاکس سلطان آباد کی گلیوں میں جان شیر برکی اور شمریز برکی سرعام گٹکا ماوا فروخت کرنے لگے ملزمان نے چوکی انچارج لالہ زار کو ماموں بنا دیا ماوا گٹکا فروش دونوں بھائیوں کو پولیس پہلے بھی بند کر چکی ہے زرائع کے مطابق تھانہ ڈاکس کی پولیس چوکی لالہ زار کے انچارج نے سلطان آباد کی تنگ گلیوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی جرائم پیشہ عناصر تنگ گلیاں ہونے کی صورت میں گٹکا ماوا جیسے جرائم کرنے لگے تنگ راستے ہونے کی وجہ سے ملزمان پولیس پارٹی کے پہنچنے سے قبل ہی اپنے گھروں میں یا پھر محفوظ پناہ گاہوں میں گھس جاتے ہیں سلطان آباد لکڑی ٹال کے برابر میں جان شیر برکی اور شمریز برکی نامی اشخاص گلی میں بیٹھ کر گٹکا ماوا کا دھندہ کرتے ہیں ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیئے گلی کے دونوں جانب اپنے کارندے بیٹھائے ہوتے ہیں جو پولیس پارٹی پر نظر رکھے ہوتے ہیں پولیس کے آنے پر فوراً بزریعہ فون اطلاع دینے کا کام انجام دیتے ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ جان شیر اور شمریز برکی گٹکا ماوا کا بڑا ڈیلر بن چکا ہے جس نے کام چلانے کے لیئے اپنا بھائی تمریز برکی کو بھی ٹیم میں شامل کر رکھا ہے موصوف پولیس کے خوف سے خود سائیڈ پر رہ کر دھندہ چلاتا ہے جبکہ تمریز برکی نے غیر قانونی طور پر اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے پولیس کی نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی ہے تاکہ دورانِ کارروائی پولیس کے ہاتھوں سے محفوظ رہ سکے زرائع نے بتایا ہے کہ جان شیر نامی گٹکا ماوا فروش پولیس سے بچنے کے لیئے خود کو پولیس اہلکار بتاتا ہے جو قانونی جرم ہے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ لالہ زار پولیس چوکی انچارج ایک ایماندار افسر ہے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہیئے تا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں