میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، ڈیمولیشن کے نام پر بھتہ وصولی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، ڈیمولیشن کے نام پر بھتہ وصولی

ویب ڈیسک
پیر, ۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، ڈیمولیشن کے نام پر بھتہ وصولی، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد تالپور،اورنگزیب رضی، ساجد قائم خانی، ثناء اللہ میمن اور سسٹم میں شامل افسران نے حیدرآباد میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا، سسٹم سرغنہ معطل بلڈنگ انسپکٹر عاصم نے ریجن آفس کو یرغمال بنا لیا، پرائیویٹ لوگوں پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کے ٹی سسٹم بدستور نافذ ہے، کے ٹی سسٹم کے سرغنہ معطل بلڈنگ انسپکٹر عاصم نے بھتہ وصولی کیلئے پرائیویٹ بندوں پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے، ذرائع کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر عاصم نے ایک درجن کے لگ بھگ پرائیویٹ لوگوں کو شہر بھر میں تعینات کردیا ہے، جو کہ شہر بھر میں ہونے والی تعمیرات کے فوٹوز نکال کر لوگوں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتے ہیں، پرائیویٹ لوگوں کے علاوہ اتھارٹی میں اندر موجود سسٹم جو کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عابد تالپور، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد اورنگزیب رضی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد قائمخانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم آباد ثناء اللہ میمن پر مشتمل چین پر چلتا ہے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیڈیم افضال احمد سمیت کئی افسران کو مفلوج کردیا گیا ہے، مذکورہ افسران نے ڈیمولیشن کے نام پر لیٹر نکال کر لوگوں کو ہراساں کرکے بھاری بھتہ وصول کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق قاسم آباد کے علاقے کے بہت بڑے بلڈرز کو ڈیویشن اور گراس کنسٹرکشن وائیلشن کے نام پر نوٹس جاری کرکے 50 لاکھ لگ بھگ رقم وصول کی گئی ہے، صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے کراچی میں سسٹم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں لیکن حیدرآباد اتھارٹی میں سسٹم نے پورے ریجن آفس کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے باعث شہر میں تعمیراتی کاموں کو شدید ضرب پہنچ رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں