میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کا گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ۔ 5 ملزم گرفتار

پولیس کا گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ۔ 5 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں پولیس نے گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں گٹکا بنانے والے فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارکر ایک سو پینسٹھ من گٹکا برآمد کرلیا۔چھاپے کے دوران پولیس نے لانڈھی چھتیس بی سے فیکٹری کے مالک سمیت پانچ ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گٹکے کی فیکٹری بنا رکھی تھی۔چھاپے میں آٹھ مشینیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان گٹکا بناکر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں