میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان سپر لیگ میچز، جوئے، آن لائن قسمت آزمائی کی اسکیمیں متعارف کرانے پر پابندی

پاکستان سپر لیگ میچز، جوئے، آن لائن قسمت آزمائی کی اسکیمیں متعارف کرانے پر پابندی

جرات ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت پاکستان نے پاکستان میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ 9 اورپاکستان سپر لیگ 10 کے کرکٹ میچوں کے سپانسرز پر کسی بھی قسم کے جوئے اور آن لائن قسمت ازمائی کی سکیمیں متعارف کروانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی سپانسرز کے ساتھ میچ کے سپانسر ایگریمنٹس میں انہین اس امر کا پابند بنائیں کہ وہ سپانرشپ کی آڑ میں کسی بھی قسم کی کو جوئے یا قسمت آزمائی کی کوئی سکیم متعارف نہیں کروائیں گے جس سے پاکستان سے بھاری زرمبادلہ ان سکیموں کے زریعے بیرون ملک منتقل کیا جاسکے جمعہ کو سینیٹ آف پاکستان میں پیش کئے گئے سوالات کے تحریری جوابات میں نگران وفاقی وزیرفواد حسن فواد نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کو کھیلوں کے مقابلوں خصوصا کرکٹ میچوں کے دوران آن لائن شرطیں لگانے اور آزمائیشی پروگراموں میں جوابات دے کر انعامات جیتنے کی سکیمں جیسی اسکیم یں متعارف کرواتی ہیں اور ان میں شریک ہونے والوں کو آن لائن زرمبادلہ میں ادائیگیاں کرنا پڑتی ہے جس سے پاکستان سے بھاری زرمبادلہ ان کمپنیوں کے بیرون ملک اکاونٹس میں منتقل ہو جاتا ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی سپانسر شپ کے معاہدوں میں غیر ملکی کمپنیوں اور عالمی جوئے خانوں لے ساتھ کسی بھی ایسی سکیم کے متعارف کروائے جانے کی شرط کی بنیاد پر سپانسر شپ معاہدہ نہ کرے اور کسی بھی انٹرنیشنل پلیٹ فارم کو پاکستانی ناظرین کو ایسی جوئے اور شرطوں میں پیسہ لگانے اور انعامات کمانے کی سکیموں کے متعارف کروانے کی اجازت نہ دیں تاکہ پاکستان کسے بھاری زرمبادلہ بیرون ملک منتقل ہونے سے روکا جاسکے حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے بھئی درخواست کی ہے کہ وہ جوئے پر مشتمل سکیمیں متعارف کروانے والی کمپنیوں اور براہ راست جوا کروانے والے بیٹنگ ہاوسسز کی وہ ویب سائیٹس اور ایپلیکیشنز کو بند کروا دیں اور ایسے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بند کروا دیں جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وزارت بین الاصوبائی رابطہ نے20دسمبر کو ایک خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان جوئے کانوں، اور کھیلوں کے زریعے شرائط لگانے والے جوئے کی کمپنیوں اور سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کروانے کیلئے اب تک کی گئی کاروائیوں کی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کریاسی طرح پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری اور نجی چینل پر ایسی جوئے کی کمپنیوں اور آن لائن شرائط لگانے کے سکیموں کے اشتہارات کو ٹیلی کاسٹ کرنے، براڈ کاسٹ کرنے، ری براڈ کاسٹ کرنے پر مکمل پابندی عائد کریں اور جو جو چینل ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کروائیں ان کے خلاف پیمرا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسے کسی بھی جوئے کی کمپنی کے ساتھ سپانسر شپ ایگریمنٹ طے کرنے پر مکمل پابندی سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو تحریری ضمانت فراہم کر دی ہے تاہم وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایکبار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ تنبیہ جاری کی ہے کہ وہ پاکستان میں مستقبل میں ہونے والے پاکستان سپیرئیر لیگ9اور پاکستان سپیئیر لیگ10کے سپانسرز کے ساتھ معاہدے کرتے وقت ایسی جوا کھلوانے والی کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا اسپانسر شپ اگریمنٹ نہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں