میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کراچی کی ناقص سیکورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا

بحریہ ٹاؤن کراچی کی ناقص سیکورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بحریہ ٹاؤن کراچی کی ناقص سیکورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا، رہائشیوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت چوروں کو پکڑنا شروع کر دیا، زیر تعمیر مکانات بھی چوروں کے ریڈار پر آ گئے ، انتظامیہ نے تمام تر معاملے پر چپ سادھ لی۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی حالیہ دنوں رہائشیوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ تصور کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ سوسائٹی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچا ہوا ہے جبکہ چوری کی وارداتیں بھی معمول کا حصہ بنتی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز بحریہ اسپورٹس سٹی ولاز کے رہائشیوں کی جانب سے اپنی مدد آ پ کے تحت علاقے میں چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر سیکورٹی کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ اس سے چند روز قبل پریسنٹ 14 میں زیر تعمیر مکان میں بھی چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے ملزمان تاحال گرفت میں نہیں آ سکے ہیں۔بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کی بیڈ گورننس کے باعث دن دیہاڑے سڑکوں پر چلنے والے ہیوی ٹریفک مختلف حادثات کو جنم دے رہے ہیں جس کے بعد بھی انتظامیہ غفلت سے بیدار نہیں ہو سکی ہے۔تاہم غیر ضروری وصولیاں کرنے اور ناقص سیکورٹی مہیا کرنے پر رہائشیوں کی بحریہ ٹاؤن کراچی سے تیزی سے نقل مکانی زور و شور سے جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں