میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پرائیویٹ بیٹرز مافیا نے ادارے کو ہائی جیک کرلیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پرائیویٹ بیٹرز مافیا نے ادارے کو ہائی جیک کرلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ادارے کی کالی بھیڑوں کی ملی بھگت و سرپرستی کے باعث ( پرائیویٹ بیٹرز مافیا ) نے ادارے کو ( ھائی جیک ) کرلیا ادھر گلبرگ زون کے علاقے عزیز آباد میں ” عزیر واجہ ” نامی جرائم پیشہ نے بطور پرائیویٹ بیٹر اپنا نیٹ ورک آن کردیا انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی و علاقائی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلبرگ زون کے علاقے عزیز آباد کے بلاک 2 میں پلاٹنمبر 1570 پر غیرقانونی طورپر تیسرا فلور بنایا گیا اس دھندے میں ایس بی سی اے کے بائی لاز کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بغیر نقشہ ودیگر قانونی لاز کے خلاف تیسرا فلور ڈالا گیا جسکے سبب قومی خزانے و ادارے جو لاکھوں کروڑوں کا چونا لگایا گیا جبکہ اب دوسری غیرقانونی تعمیرات میں پلاٹنمبر 1572 ہر تیسرے فلور کی غیرقانونی تعمیرات جاری ہے ادھر عزیر واجہ کے بارے میں ادارتی و علاقائی زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر موصوف ٹارگٹ کلنگ ” بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت عرصہ 9 ماہ حساس اداروں کی تحویل میں ریا ہئے موصوف کے بارے میں مزید کہا جارہا کہ موصوف علاقہ مکینوں کے لئے خوف کی علامت بنتا جارھا ہیے موصوف علاقہ مکینوں کو جاری غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے خوفزدہ کرتا ہئے اور دھمکی دیتا ہئے کہ میرے تعلقات ( حساس اداروں ) کے اعلی افسران تک ہیں میں جسے چاہوں ” ٹپکا ” دونگا میرے کام کے آڑے کوئی نہ آئے موصوف لندن گروپ کا کارندہ ہئے جو نائن زیرو پر ڈیوٹی دیتا تھا موصوف مشرق وسطی کی ریاست قطر میں بھی کافی وقت گزار چکا ہئے ایس بی سی اے کی ( رٹ ) پرائیویٹ بیٹرز کے ہاتھوں پامال کی جارہی ہئے جو کہ ملکی آئین / قانون کے سخت ترین منافی اقدام ہونے کیساتھ شہر / شہریوں / ادارے کیلے جان / مال / شدید نقص امن و خطرات کا باعث ہئے جس کا اعلی حکام اور سنجیدہ حکومتی حلقوں کو فوری نوٹس لینا ہوگا اس سے پہلے کہ کہیں بہت دیر ہو جائے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں