میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیااورفوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا جب کہ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کادفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عصرانی اور خیرپورٹامیوالی میں فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، انھوں نے خیرپور ٹامیوالی کی فیلڈ رینج پر مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ دیکھی اور میکانئزڈ دستوں کی جارحانہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کی تربیت کے اعلی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے،دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دینے اور خطرات سے نمٹنے کیلئے حقیقت پسندانہ تربیت ضروری ہے،اس سے قبل بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں