میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کاآج پاؤرشو،کراچی میں سخت سیکیورٹی،جلسہ گاہ کے اطراف شارپ شوٹرتعینات

پیپلزپارٹی کاآج پاؤرشو،کراچی میں سخت سیکیورٹی،جلسہ گاہ کے اطراف شارپ شوٹرتعینات

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ؔ
(رپورٹ: شعیب مختار) شہر قائد میں بڑا سیاسی پاور شو دکھانے کے لیے پیپلز پارٹی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں بلاول بھٹو سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے باغ جناح میں جلسے سے آج اہم خطاب کرینگے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بر وقت نمٹنے کے لیے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا، جلسہ گاہ میں دس ہزار سے زائد کرسیاں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے زیر اہتمام آج شہر قائد میں سانحہ کارساز کے جانثاروں کی 14 ویں یوم شہادت کے موقع پر جلسہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 120فٹ لمبا اور 50فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، جلسہ گاہ میں آنے والے شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جلسے میں آ نے والی خواتین کے لیے علیحدہ گیٹ بنایا گیا ہے، جبکہ مردوں کے لیے اطراف سے دو داخلی راستے بنائے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں جہاں پولیس کے ساتھ ساتھ پیپلز یوتھ اور پی ایس ایف کے کارکنان اپنی خدمات انجام دیں گے۔اس ضمن میں سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کی سربراہی میں خصوصی سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت اسٹیج کی سیکورٹی اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے حوالے کی گئی ہے، جبکہ جلسہ گاہ کے چاروں اطراف ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آج بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گیں۔ جو پارٹی کے قائدین کے خطاب سے قبل اسٹیج اور اطراف کے راستوں کا معائنہ کرینگے، بعدازاں پارٹی کے مرکزی قائدین کو جلسے سے خطاب کرنے کی اجازت دی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں