میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی کشتی ہچکولے کھانے لگی ناراض اتحادیوں سے رابطے

حکومت کی کشتی ہچکولے کھانے لگی ناراض اتحادیوں سے رابطے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) اپو زیشن جماعتوں کی حکومتی اتحادیوں سے بڑھتی قربتوں نے حکومت کی کشتی کو ایک مرتبہ پھر ہچکولے کھانے پر مجبور کر دیا سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے متحدہ قومی موؤمنٹ سے سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی گئی اہم مطالبات بھی تسلیم کر لیے گئے وفاق کی جانب سے اہم اتحادی کو کراچی پیکج پر جلد عملدر آ مد کی یقین دہانی کرا دی گئی سینیٹ انتخابات میں متحدہ پاکستان کو ایک نشست ملنے کا امکان تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی بہادر آ باد یاترا کے بعد گذشتہ روز فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں پی ٹی آ ئی کا وفد متحدہ پاکستان کے مرکز پہنچا تھا جس میں متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے حکومت کے سامنے متعدد مطالبات رکھے گئے تھے دونوں جماعتوں میں مردم شماری اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق مشاورت بھی ہوئی ہے اس ضمن میں پی ٹی آ ئی کی جانب سے متحدہ قومی موؤمنٹ سے سینیٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی گئی ہے جس پر اتحادی جماعت کی جانب سے نیم رضا مندی کا اظہار کر دیا گیاہے متحدہ قومی موؤمنٹ کوسینیٹ میں پانچ نشستوں سے چار سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے ہاتھ ملانے پر مجبور کر دیا ہے جس کے تحت دونوں فریقین میں اتحاد برقرار رہنے کاامکان ہے۔ دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی تلخی دور کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے گذشتہ روز ناراض اتحادی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی کے تین رکنی وفد کی جانب سے فنکشنل لیگ ہاؤس میں سردار عبدالرحیم ,نند کمار گوکلانی سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ضمنی اور سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں