میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف

پیپلز بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مسافروں کیلئے سفر مزید آسان ہوگیا۔ شہری اب کرائے کی ادائیگی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کریں گے ۔ سندھ حکومت نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اقدام کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ملکی مواصلاتی نظام کو نئی منزلوں سے ہمکنار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے عوام کو مزید سہولیات دینے کا وعدہ دہرادیا۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں بہترین کارکردگی پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو ایوارڈ سے بھی نوازا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں