مودی سرکار منی پورمیں حالات پرقابو پانے میں ناکام
شیئر کریں
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار
مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نیٹ ورک” نے منی پور میں عام شہریوں کے قتل عام کے واقعات کو سامنے لے آیا، منی پور میں ایک ماہ قبل مسلح گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ناگا قبیلے سے تعلق رکھنے والے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔ لاشیں ملنے کے واقعے کے بعد منی پور میں نسلی فسادات میں مزید اضافہ ہوگیا۔بھارتی اخباردی ہندو کے مطابق واقعے کے بعد ناگا کی تنظیم نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے ڈپٹی وزیراعلیٰ منی پور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، فروری سے جاری فسادات میں تقریباً اب تک 260 افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق منی پورمیں مہینوں سے جاری فسادات نے مودی کی نااہلی اور حکومت کی انتظامی گرفت پر سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں، منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، آزادی کی تحریکیوں کیساتھ ساتھ خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار ہے۔


