حکومت کادسویں ،بارہویں کے طلبہ کوپاس کرنے کافیصلہ
شیئر کریں
ملک بھرمیں پھیلی کورونا وبا کے باعث دوبارہ فوری امتحانات کاانعقاد ممکن نہیں لہٰذا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دوبارہوں گے،امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا
فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا،آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ
اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر برائے تعلیم وفنی تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 10 ویں اور12 ویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ کورونا کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں لہٰذا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دوبارہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ذرائع نے کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔