میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،شاہ محمود قریشی

خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تہران کے دورے پرایرانی قیادت سے ملاقات کروں گا، ایران کے موقف کوسمجھنے کی کوشش کی جائیگی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے ، ایران نے حادثاتی طورپر یوکرائن کا طیارہ گرانے کااعتراف بھی کرلیا جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سے ملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی موقف سامنے رکھوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں