قائم علی شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر
ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 27 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے ۔ سابق وزیراعلیٰ نے درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے ۔قومی احتساب بیورو (نیب) ملیر ڈو یلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش کررہا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے منگل کو طلب کیا گیا ہے ۔