میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم کے بعد عمران خان کی باقی دو بہنیں نورین نیازی اور عظمی خانم بھی گرفتار

علیمہ خانم کے بعد عمران خان کی باقی دو بہنیں نورین نیازی اور عظمی خانم بھی گرفتار

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

علیمہ خانم کی رہائش گاہ سے انکی بہنوں، بھانجوں کو حراست میں لیا گیا، بکتر بند گاڑی کے ذریعے منتقل

بھانجوں کو رات گئے چھوڑ دیا گیا، پولیس کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر نے تین ایم پی او کے تحت نظری بندی کے احکامات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے 27ستمبر کے احتجاج کی کال کے پیش نظر کریک ڈائون جاری ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے بعد عظمی خانم اور نورین نیازی کو بھی گرفتار کر کے نظربند کر دیا گیا۔

عظمی خانم اور نورین نیازی کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر تیس دن کے لیے نظر بند کیا گیا۔پولیس کی سفارش پر تین ایم پی او کے تحت نظری بندی کی گئی جبکہ علیمہ خانم کے دونوںبیٹوں کو رہا کردیا گیا۔عظمی خانم اور نورین نیازی کو رات گئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خانم کی رہائشگاہ سے ان کی بہنوں اور بھانجوں کو حراست میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ عظمی خانم اور نورین نیازی کو دیگر کے ہمراہ رات گئے گرفتار کیے جانے کے بعد دیگر اہل خانہ کو چھوڑ دیا گیا، دونوں بہنوں کو 30 روز کے لیے نقض امن کے خطرے کے پیش نظر جیل بھجوایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں