میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،الیکشن کمیشن

 

اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے لیے مالی سال 26ـ2025 کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مالی سال 2025ـ26 کے لیے اراکین پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی اپنے، اپنی شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثہ جات و واجبات کے سالانہ گوشوارے، 30 جون تک جمع کروائیں،گوشوارے فارمـبی پر 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،مذکورہ قانون کے مطابق ہر رکن پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 31 دسمبر یا اس سے قبل یہ گوشوارہ کمیشن کو جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جو اراکین مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے، الیکشن کمیشن یکم جنوری کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان کے نام شائع کرے گا،کوئی رکن 15 جنوری تک بھی گوشوارہ جمع نہیں کراتا تو کمیشن 16 جنوری کو حکم نامے کے ذریعے اس کی رکنیت معطل کر دے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی رکن کا جمع کرایا گیا گوشوارہ اہم معلومات کے لحاظ سے غلط ثابت ہو تو اس کے خلاف بدعنوانی (کرپٹ پریکٹس) کے جرم میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں