میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مارچ روکاتوطاقت کاجواب طاقت سے دیاجائیگا،مصطفی کمال

مارچ روکاتوطاقت کاجواب طاقت سے دیاجائیگا،مصطفی کمال

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف 30 جنوری کوتبت سینٹر سے وزیر اعلی ہائوس تک عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں روکا گیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی،طاقت کا جواب عوامی طاقت سے دیا جائے گاجو جیسا کرے گا اسے ویسا ہی جواب ملے گا،پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت جان لے کہ ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے، جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔ عوام 30 جنوری کو بڑی تعداد میں اپنے حق کی خاطر نکلیں،پاکستان کے سیاسی حالات انتہائی مخدوش ہیں، پاکستان چل ہی نہیں رہا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں،پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے،سندھ حکومت نفرت اور تعصب کی بنیاد پر راج کر رہی ہے،صوبے بھر میں لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہورہا ہے اور عوام میں لسانی لاوا پک رہا ہے، سندھ کو دس ہزار 242 ارب روپے ملے، لیکن کہاں استعمال ہوئے، پی پی پی تم چور ہو، قابض ہو، غبن خور ہو۔ان خیالات کا اظہار پیرکو پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح 12.5 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، قیامت خیز مہنگائی اور ریکارڈ توڑ بیروزگاری نے غریب اور متوسط طبقے کو موت کی دہلیز تک دھکیل دیا ہے۔ ان سارے مسائل پر حکومت اور اپوزیشن کو سر جوڑ کر بیٹھ کر عوام کو مشکلات سے نکلنے کا راستہ سوچنا چاہئے تھا لیکن حکومت اپوزیشن کو اور اپوزیشن حکومت کو گرانے پر لگی ہوئی ہے۔ کئی دہائیوں سے سندھ کا وزیر اعلی پیپلز پارٹی سے ہے، جب تک یہ وزیر اعلی رہتے ہیں تب تک پنجاب، اسٹیبلشمنٹ اور وفاق سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن جب سندھ کو حقوق دینے کی بات آتی ہے تو تمام وسائل اور اختیارات پر قابض ظالم حکمران عوام سے جھوٹ بولتے ہیں کہ پنجاب، اسٹیبلشمنٹ اور وفاق تمہارا حق مارہا ہے، پھر یہ نوجوانوں سے ہتھیار اٹھواتے ہیں، سندھو دیش کے نعرے لگوا کر اسٹیبلشمنٹ اور وفاق کو بلیک میل کرتے ہیں۔ صرف تیرہ سال میں پیپلزپارٹی کو 10 ہزار 242 ارب ملے، پیپلز پارٹی پہلے اسکا حساب تو دے۔پاکستان کے سیاسی حالات انتہائی مخدوش ہوچکے ہیں۔ سندھ کی صوبائی حکومت نفرت اور تعصب کی بنیاد پر راج کر رہی ہے صوبے بھر میں لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہورہاہے اور عوام میں لسانی لاوا پک رہا ہے جس کا فائدہ ملک دشمن ایجنسیاں اٹھاتی ہیں تاکہ یہاں پر سندھی، مہاجر ، پختون فسادات کروائے جائیں، جب نوجوانوں سے ان کا جینا کا حق چھین لیا جائے گا تو یقینا وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں