میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرمن ڈاکٹروں کی مردہ انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش

جرمن ڈاکٹروں کی مردہ انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جرمنی میں قائم ایک کرائیو پریزرویشن اسٹارٹ اپ ’’ٹومورو بائیواسٹاسس‘‘ کی ویٹنگ لسٹ طویل ہوتی جارہی ہے، اور اس کی خدمات حاصل کرنے کے خواہش مند سینکڑوں میں پہنچ چکے ہیں۔ کمپنی کے پاس پہلے ہی تقریباً 10 کیسز ہیں جن میں سے کچھ لاشیں لیب میں محفوظ ہیں لیکن آگے کیا ہوگا؟ اصل مسئلہ یہ ہے۔غیرملکی میڈیا نے بتایاکہ ٹیک ای یو کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کے شریک بانی ایمل کینڈزیورا یورپ کی پہلی کرائیوجینک کمپنی شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں (ان میں سے کچھ پہلے ہی امریکہ میں موجود ہیں)۔جیسے ہی کسی کی موت ہوتی ہے، ٹومورو بائیواسٹاسس فوری طور پر اس شخص کے جسم اور دماغ کو جمود کی حالت میں محفوظ کرنے کا عمل شروع کردے گا۔پھر مستقبل میں جب سائنس اس قابل ہوجائے گی کہ ممکن ہوسکے تو کمپنی اس شخص کی موت کی اصل وجہ کا علاج کرے گی اور اسے واپس زندہ کردے گی۔کینڈزیورا نے کہاکہ ان کی کمپنی کے پاس ’’تقریباً 10 لاشیں‘‘ پہلے ہی تربیتی مقاصد کے لیے محفوظ ہیں اور سینکڑوں مزید ویٹنگ لسٹ (انتظار کی فہرست) میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں