میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف

کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی

 

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی۔ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسد چیمبرز کی بجلی دوسرے فیڈر پر منتقل کردی گئی ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔ درخواست گزار وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ دوپہر 12 سے 2 بجے اور شام 5 سے 6 بج کر 35 منٹ تک بجلی کی بندش کے باعث ان کے کام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

کے الیکٹرک کے کوئی واجبات بھی باقی نہیں، اس کے باوجود انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے متعدد بار رابطہ کرکے مطلوبہ معلومات بھی فراہم کی گئیں، تاہم کوئی فرق نہیں پڑا۔

نیپرا کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی داد رسی نہیں ہوسکی۔عدالت نے کے الیکٹرک کو 13 نومبر تک تحریری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں