میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار واٹس ایپ اکائونٹس بند کردیے
شیئر کریں
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں
میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا بڑا ذریعہ بن رہے تھے۔پی ٹی اے کی درخواست پر میٹا نے ری سائیکل موبائل نمبرز پر فعال ایک لاکھ 76ہزار واٹس ایپ اکانٹس بند کر دئیے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر فعال اور منسوخ نمبرز پر واٹس ایپ کے ذریعے سائبر فراڈ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60 لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ہیں، جن میں سے پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں۔
پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکانٹس بند کرنے کا طریقہ کار طے پا گیا ہے، جس کے تحت ہر ماہ 5ہزار ری سائیکل نمبرز میٹا کو بھجوائے جائیں گے اور ان پر موجود اکانٹس مرحلہ وار بند کیے جائیں گے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال موصول ہونے والی شکایات میں سے میٹا نے 82 فیصد حل کیں۔


