میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ، پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کیلئے بھرپور تیاری کی ہدایت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے سلسلہ میں حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس کے چیمبر میں اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر،اپوزیشن رہنماؤںکا عدالت سے رجوع

اجلاس میں 27 ستمبر احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کی گئی۔ ملک کے بگڑتے حالات پر تمام جماعتوں سے رابطہ کر کے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 15 ستمبر کو تحریک تحفظ آئین کا اجلاس ہوگا اور اے پی سی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا اور وزیراعظم سے مشاورت کیلئے دن اور وقت مانگ لیا۔ اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں