پیٹرول 5 روپے 2 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر
…………………….
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12ستمبر 2026سے تین دن کیلئے ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 5 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔


