عوامی سرمایہ کاری کا تحفظ، ملک ریاض کی فوری حکومتی مداخلت کی اپیل
شیئر کریں
بحریہ ٹاؤن کے بانی اور خود ساختہ جلاوطن ملک ریاض نے اربوں روپے کی عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر حکام سے فوری حکومتی مداخلت کی اپیل کر دی۔
ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی املاک کی ضبطی، نیلامی اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ سے ہزاروں پاکستانیوں کی جمع پونجی اور روزگار کو خطرہ ہے۔
نیب کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،ہزاروں ایکڑ اراضی منجمد
انہوں نے کہا کہ اگست 2025 کے بعد بحریہ ٹاؤن کا تنازع حل کرنے کے لیے مذاکرات یا مداخلت کی یہ چوتھی اپیل ہے۔
تنازعات کو قانونی بنیادوں پر اور انسانی ہمدردی کے تحت حل کیا جائے۔ تنازعات کے فیصلے تک کم قیمت پر ہونے والی نیلامی، منتقلی اور قبضے کو رکوایا جائے۔
بحریہ ٹاؤن نے شفاف نگرانی میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وصول ہونے والی رقم کا ایک متفقہ حصہ واجبات کی ادائیگی کیلئے مخصوص کیا جا سکتا ہے۔


