میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر

محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے، کس سے، کب، کن شرائط پر ہونا ہے فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، چیئر مین پی ٹی آئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے کبھی انکار نہیں کیا، محسن نقوی سے رابطے کی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے، کس سے، کب، کن شرائط پر ہونا ہے فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، کوئی قدم بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں اٹھاتے۔

انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقوی

بیرسٹر گوہر نے کا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی کمیٹیاں بنائیں، حکومت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی گئی ہماری آواز کو کمزوری سمجھا گیا، اس وقت نہ حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں نہ کسی بیک چینل سے، قانونی معاملہ اپنی جگہ سیاسی حل کیلئے جلد مذکرات ہونے چاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر بات کرنی ہے تو سنجیدگی اور خلوص سے کی جائے، سوچ کر بتائیں گے والی پالیسی نہ ہو، وزیراعظم کے خط سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ وزیراعظم صاحب نے خط لکھا تھا فائنلی لیٹر ہمیں موصول ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں