حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، انصار اللہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
حوثی جنگجوؤں نے المکہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا ،مزاحمت کرنیوالوں نے ہتھیار ڈال دئیے، محمد البخیتی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینئر اہلکار محمد البخیتی نے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تیز میں کلیدی اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کرلیا ہے۔حوثی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے المکہ بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئے ہیں اور المکہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنیوالوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔المکہ اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں سے بحیرہ احمر میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے اور فوجی لحاظ سے بھی اس کی اپنی اہمیت ہے۔


