میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل ،حماس میں جنگ بندی پرتاحال ڈیل نہ ہوسکی

اسرائیل ،حماس میں جنگ بندی پرتاحال ڈیل نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔وائٹ ہاؤس ترجمان نے سماجی رابطیکی ویب سائٹ پر امریکی اخبار کے جنگ بندی سے متعلق معاہدے کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور حماس کے درمیان غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے بدلے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے کے ایک عارضی معاہدہ ہوگیا ہے۔اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضا مند ہوگئے ہیں اور فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضا مند ظاہر کردی ہے۔امریکی اخبار نے کہا ہے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے، ابتدائی 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں