وفاقی حکومت بجلی بحران کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، مراد علی شاہ
شیئر کریں
ٹنڈوالہیار (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور پی پی پی عوامی پارٹی ہے جس کے کروڑوں ورکر ملک بھر میں عوامی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔وفاقی حکومت ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی بجلی کے خاتمے کا حل صرف سندھ کے پاس ہی ہے ۔سندھ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور جاری پروجیکٹوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز صوبائی وزیر رئیس امداد علی پتافی کی ساس اور سندھ کونسل کے ممبر رئیس منظور خان پتافی کی بیوی کے انتقال پر پتافی ہاو¿س بکیرا شریف میں ان سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ میں سڑکوں کے 42بڑے پروجیکٹ اور146چھوٹے پروجیکٹ چل رہے ہیں جنہیں اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ 2017/18کا سندھ بجٹ قومی امنگوں اور عوام دوست بجٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سندھ کے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کو رواں ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد شروع ہوچکی ہے ۔ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں رمضان کا مہینہ تقویٰ اور پرہیزگاری کا تقاضا کرتا ہے۔