میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا طالبان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،فردوس عاشق

امریکا طالبان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج (ہفتہ) کے روز طالبان اور دیگر فریقین کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت سات ممالک کے وزراء خارجہ اور پچاس ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے ۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے ،عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے ، خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔جبکہ اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ قطر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد، مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی،قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔ ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ملاقات میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کیلئے تجارتی مواقعوں پر گفتگو ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں