میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منہدم عمارت کی دوبارہ تعمیر، اتھارٹی کی نگرانی پر سوالات

منہدم عمارت کی دوبارہ تعمیر، اتھارٹی کی نگرانی پر سوالات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

ناظم آباد نمبر 1کے پلاٹ K41پر انہدامی کارروائی کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں
پلاٹ J16/5پر کمزور بنیادوں پر اضافی منزل کی تعمیر، شہری حلقوں میں تشویش

کراچی کے گنجان آباد علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں واقع پلاٹ K41 ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے ، جہاں ماضی میں غیر قانونی تعمیرات کے باعث گرائی گئی عمارت کی جگہ نئی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس صورتحال نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو کی نگرانی اور متعلقہ حکام کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق جس عمارت کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ممکنہ خطرات کے باعث مسمار کیا گیا تھا، اسی مقام پر دوبارہ تعمیراتی کام کا آغاز حیران کن ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو یہ بتایا جانا چاہیے کہ نئی تعمیر کے لیے کن قانونی اور تکنیکی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے اور آیا سابقہ اعتراضات کا ازالہ کیا جا چکا ہے یا نہیں۔ دوسری جانب پلاٹ نمبر J16/5 پر بھی کمزور بنیادوں کے باوجود بالائی منزل کی تعمیر جاری ہونے کے شواہد جرأت سروے کے دوران سامنے آئے ہیں ہیں، جس پر مقامی افراد نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص یا کمزور بنیادوں پر اضافی منزلیں تعمیر کرنا عمارت کی مضبوطی اور رہائشیوں کی جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں منصوبوں کی فوری تکنیکی جانچ کرائی جائے اور تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے بھی اپیل کی ہے کہ ناظم آباد کے انفراسٹرکچر اور شہری سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ذمہ دار افسران اور عناصر کا سختی سے احتساب کیا جائے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے اتھارٹی سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں