میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی ناراض اراکین کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی ناراض اراکین کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

پشاور میں فارورڈ بلاک کے ارکان کی دوسری اہم بیٹھک ،20 سے زائد اراکین اسمبلی نے شرکت کی
جامع اور قابلِ عمل حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے بانی چیٔرمین سے ملاقات ممکن نہیں بنائی جا رہی، شرکاء

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین پر مشتمل فارورڈ بلاک نے بانی چیٔرمین کی رہائی کے لیے باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پشاور میں فارورڈ بلاک کے ارکان کی دوسری اہم بیٹھک منعقد ہوئی جس میں 20 سے زائد اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کی موجودہ سیاسی حکمت عملی، بانی چیٔرمین عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ جامع اور قابلِ عمل حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے بانی چیٔرمین سے ملاقات ممکن نہیں بنائی جا رہی۔ان کا موقف تھا کہ وزیراعلیٰ سمیت متعدد پارلیمنٹرینز نے اڈیالہ جیل کے باہر کئی بار انتظار کیا لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ناراض اراکین نے پارٹی کی جانب سے جاری تحریک کو غیر منظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ طرزِ عمل سنجیدگی کا مظہر نہیں اور اس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔اجلاس میں شرکا نے علیمہ خان کے اس مقف کو خوش آئند قرار دیا کہ بجٹ سے قبل بانی چیٔرمین سے ملاقات ہونی چاہیے۔فارورڈ بلاک کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ جب تک وزیراعلی اور بانی چیٔرمین کے اہلِ خانہ کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، اس وقت تک آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے۔اجلاس کے اختتام پر بانی چیٔرمین کی رہائی کے لیے تحریک کو مزید فعال اور منظم انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں