میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں متنازع تعمیرات ، اورنگزیب رضی ملوث

لطیف آباد میں متنازع تعمیرات ، اورنگزیب رضی ملوث

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کی جان و مال کو خطرہ
غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شکایات پر پیش رفت نہ ہو سکی، شہریوں میں بے چینی

لطیف آباد یونٹ نمبر 9میں واقع ایک پلازہ اور اس سے متعلق تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ مذکورہ عمارت کے بارے میں مختلف شکایات اور اعتراضات سامنے آنے کے باوجود مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ذرائع ابلاغ میں خبر کی اشاعت کے باوجود پلازہ کے خلاف کسی نمایاں کارروائی کے بجائے عمارت پر مرمتی کام، رنگ و روغن اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کر لی گئیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت نے کئی نئے سوالات کو جنم دیا ہے ۔ ان کے مطابق اگر شکایات اور اعتراضات موجود تھے تو متعلقہ اداروں نے معاملے کی مکمل چھان بین کیوں نہیں کی اور تعمیراتی سرگرمیوں کو کس بنیاد پر جاری رہنے دیا گیا۔شہری حلقوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لطیف آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کے کردار کے حوالے سے بھی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا مؤقف ہے کہ ادارے کو عوامی شکایات اور میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس پر شفاف انداز میں اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیے تاکہ حقائق واضح ہو سکیں۔قانونی اور شہری امور سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی تعمیراتی منصوبے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے الزامات موجود ہیں تو آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات ناگزیر ہیں۔ ماہرین کے مطابق تعمیراتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری ہے ۔سماجی حلقوں اور متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متعلقہ ریکارڈ اور منظوریوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے ۔شکایات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔متعلقہ افسران اور بلڈرز کا مؤقف بھی عوام کے سامنے لایا جائے ۔اگر کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔شہریوں کے تحفظ اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور حقائق کی مکمل وضاحت ہی عوامی اعتماد کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں