میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رئوف حسن اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم افرد کے حملے میں زخمی ہونے والے رؤف حسن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رؤف حسن پر حملہ نجی نیوز چینل کے دفتر کے باہر کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق رؤف حسن پر کیے گئے حملے کے حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔ادھر ایوان بالا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے رؤف حسن پر حملے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رئوف حسن پر حملہ کرکے انھیں زخمی کیا گیا ہے ، یہ واقعہ سنجیدہ معاملہ ہے بات یہاں تک آگئی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے ترجمان پر حملہ کیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان میں کے شیم شیم کے نعرے ، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم واک آؤٹ کریں گے ، رؤف حسن پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ سے واک آئوٹ کردیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واقعے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر وزیرداخلہ سے رابطہ کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں