میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منگھوپیرسے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

منگھوپیرسے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرم چشمہ کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چرس، ہیروئن، کرسٹل اور شیشہ برآمد کرلیا۔تھانہ منگھوپیر پولیس نے ایس ایچ او سید محمد عدنان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سمیر بادشاہ ولد ظفر بادشاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو بیس گرام چرس، 151 پڑیاں کرسٹل وزن 300 گرام،شیشہ 49پڑیاں وزن 94 گرام اور ہیروین 72پڑیاں وزن 200گرام برآمد کرلیں۔ملزم سمیر اس سے قبل بھی منشیات فروشی میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے جس کے خلاف تھانہ منگھوپیر میں مقدمات درج ہیں۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 631/2020 بجرم دفعہ 6/9C درج کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں