میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر ایچ ڈی اے بشیر اعوان کے خلاف تحقیقات تاخیر کا شکار

ڈائریکٹر ایچ ڈی اے بشیر اعوان کے خلاف تحقیقات تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بشیر اعوان کے خلاف تحقیقات آگے نہ بڑھ سکین، 9 اکتوبر وزیر بلدیات ناصر نے بشیر اعوان کو معطل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، انکوائری کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 10 دن دئے گئے تھے، بشیر اعوان پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی سنگین الزامات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بشیر اعوان کے خلاف تحقیقات ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود آگے نہ بڑھ سکین ہین، 9 اکتوبر کو صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات میں بشیر اعوان کو معطل کرکے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری ہائوس اینڈ ٹائون پلاننگ جمال الدین جلالانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی عبدالوقار میمن اور ایڈمنسٹریشن کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبدالقدیر منگی کو میمبر طور پر شامل کیا گیا تھا، صوبائی وزیر نے کمیٹی کو 10 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا تھا تاہم ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود تحقیقات آگے نہ بڑھ سکے ہیں، ذرائع کے مطابق بشیر اعوان پر مقرر کردہ ریٹس سے کم ریٹس پر رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے، چالان کی رقم جمع نہ کروانے، جھوٹے چالان جاری کرنے سمیت پرانے سالون کے چالان حال ہی میں پرانی ریٹس پر جمع کروانے سمیت دیگر سنگین الزامات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں