کندھ کوٹ میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن، کئی ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی
شیئر کریں
گزشتہ رات مسافر کوچ پر فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ہے ۔ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق آپریشن کچے کے مختلف علاقوں، درانی مھر،کرمپور ،ڈیرا سرکی، جمال اور شبیر آباد کے حدود میں کیاگیا، دوران آپریشن رینجرز ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ 6 سہولت کاروں سمیت 17 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے بتایا کہ آپریشن میں ویگو گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،آپریشن میں ڈاکوں کے مزید کئی ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ جدید ٹیکنالوجی ڈرون کیمرون کا استعمال کرکے ڈاکوؤں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، دہشت کے علامت قاتل ڈاکوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا،مسافروں پر فائرنگ شہیدوں کی قتل میں ملوث ڈاکوں کی خاتمے اور مغویوں کی بازیابی تک پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔