میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے وفاق کی کراچی تبدیلی کمیٹی کو مسترد کر دیا

سندھ حکومت نے وفاق کی کراچی تبدیلی کمیٹی کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کی کراچی تبدیلی کمیٹی(کے ٹی سی)کو مسترد کرتے ہوئے اسے آئین اور قانون کے منافی قرار دیا ہے۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان اور گورنرسندھ عمران اسماعیل کو خط لکھاہے ، جس میں کہاہے کہ سندھ حکومت آئین وقانون کی بالادستی اور اس کے عمل درآمد پر یقین رکھتی ہے، امید ہے کہ وزیراعظم بھی آئین میں درج اپنے آئینی کردار پر عمل کا عہد رکھتے ہوں گے محض کراچی کے بجائے پورے صوبے میں ترقیاتی کام کرائے جائیں، وزیر اعلیٰ نے گورنر سندھ کو کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا کنوینر بنانے کو بھی آئین کی خلاف ورزی قراردیا۔خط میں مرادعلی شاہ نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 105 اور 97 کا حوالہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سے متعلق وفاقی حکومت کی 20 رکنی کمیٹی کو آئین سے متصادم قراردیتے ہوئے اسے صوبائی اسمبلی کے اختیارات میں مداخلت بھی قراردیا ہے اور وزیراعظم سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں