میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسکہ میں ن لیگ نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کوشکست

ڈسکہ میں ن لیگ نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کوشکست

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

این اے 75 میں ایک مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا کر میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 75 کی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار کے درمیان مقابلہ ہوا۔این اے 75 کے حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ پاک فوج کو ا سٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا۔ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا جبکہ پر امن پولنگ ہوئی۔ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی، 280 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے ایک لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ لیکر کامیابی ہوئیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی نے 92 ہزار 19ووٹ حاصل کیے۔دوسری طرف این اے 75 کا ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ شکرالحمد للّہِ ربّ العالمین۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں