وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر اور اورنگی ٹاؤن متاثرین کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طلبی کا معاملہ چیف سیکریٹری کی رپورٹ کے بعد دیکھیں گے، وزیر اعلیٰ کے دو چار دن رہ گئے ہیں، لہذا انہیں جیل بھیج کر کیا کریں گے۔