میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران جنگ کے اثرات، ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک دیوالیہ، تمام پروازیں بند

ایران جنگ کے اثرات، ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک دیوالیہ، تمام پروازیں بند

جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

دیوالیہ پن کے قانونی عمل کے تحت پہلے سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے لیے رقوم کی واپسی غیر یقینی ہوگئی

ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک ایئرویز کے مرکزی آپریٹنگ یونٹ نے مالی بحران کے باعث دیوالیہ پن کا کیس دائر کر دیا ہے جس کے بعد کمپنی نے اپنی تمام پروازیں اور ٹکٹوں کی فروخت مستقل طور پر بند کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوی ایشن حکام اور تجارتی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایئرلائن کو ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافے کے نتیجے میں بڑے مالی دبا ئوکا سامنا ہے اور ہنگامی فنڈز نہ ملنے پر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔ کمپنی کی کسٹمر سروس بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ دیوالیہ پن کے قانونی عمل کے تحت پہلے سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے لیے رقوم کی واپسی غیر یقینی ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں